نئی دہلی، 02 اگست (یو این آئی) ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ اور محکمہ ڈاک آج سے ’ٹویٹر سروس‘سے جڑ گیا ہے جس سے اب لوگوں کی شکایات اور مسائل کا حل کم وقت میں ہو سکے گا۔
وزیر مواصلات منوج سنہا نے یہاں سنچار بھون میں دونوں محکموں کے
ٹوئٹر سروس سے جڑنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل سمیت ٹیلی کمیونیکیشن اور محکمہ ڈاک کی زیادہ تر خدمات عام صارفین سے متعلق ہیں۔
حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کے مسائل اور شکایات کا جلد از جلد حل نکالا جائے۔